ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک لاکھ روپے تک کے فصل قرض معافی کا بی جے پی کا انتخابی وعدہ

ایک لاکھ روپے تک کے فصل قرض معافی کا بی جے پی کا انتخابی وعدہ

Sat, 05 May 2018 12:04:05    S.O. News Service

بنگلورو، 4مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) بی جے پی نے 12 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخاب کے بعد اقتدار میں واپسی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج یقین دہانی کرائی کہ اقتدار سنبھالنے کے دوسرے دن سے ہی قومی بینک اور کوآپریٹو سیکٹر کے بینکوں سے لئے گئے کسانوں کے قرضے معاف کردئے جائیں گے۔بی جے پی کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار بی ایس یڈ یورپا نے یہاں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد کہا کہ حکومت کے قیام کے فیصلے کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں قومی بینکوں اور کوآپریٹو مالیاتی اداروں سے لئے گئے کسانوں کے ایک لاکھ روپیوں تک کے قرضے معاف کر دیئے جائیں گے ۔انتخابی منشور کے اہم نکتوں کوبتاتے ہوئے مسٹر یڈ یورپا نے کہا کہ’’نیگی لایوگی ہوجنا‘‘خشک زمین والے چھوٹے اور درمیانے کسانوں کا 10 ہزار روپیوں سے 20 لاکھ روپے کی براہ راست آمدنی امداد سہولت مہیا کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 100دنوں کے دوران، بی جے پی کانگریس حکومت کے پانچ سالہ دور کے دوران حصولیابیوں پر مرکوز قرطاس ابیض لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس حکومت کی جانب سے قائم ہونے والے انسداد بدعنوانی بیورو ختم کرنے کے اقدامات کرے گی ۔ اس کے علاوہ، وہ موجودہ لوک آیوکتہ کو مضبوط کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کی سطح تک تمام طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ کرناٹک میں آل انڈیا میڈیکل سائنسز کو کھولے جائیں گے ۔ بی جے پی کو ’’سوجلاں سفلاں کرناٹکا‘‘ کے تحت 2023 تک جاری آبپاشی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے 15 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی ۔ اس کے علاوہ، ریاست میں تمام تالابوں اور جھیلوں کی بحالی کے لئے ’’مشن کلیانی‘‘شروع کی جائے گی۔مسٹر یڈ یورپا نے یقین دہانی کرائی کہ بی جے پی حکومت تین مرحلوں میں 10گھنٹے بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی سپلائی یقینی بنائے گی، جس سے آب پاشی کیلئے پمپ سیٹ چلتے رہیں گے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 100 کروڑ روپے ’’ریتھا بندھو اسکالرشپ‘‘کے لئے مختص ہوں گے ،جس سے ریاست کے کسانوں کے بچے زرعی اور ملحق نصاب میں شامل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کرناٹک انسداد گؤ اور تحفظ بل 2012 کو دوبارہ لائے گی ۔ اس کے علاوہ، بی جے پی گؤ سیوا آیوگ بحال کرے گی۔انھوں نے کہا کہ زیادہ چھوٹی اکایوں کے لئے 1000 مربع فٹ والی سلک کی اکائیوں کی سبسڈی 75000 روپے سے بڑھاکر تین لاکھ روپے تک کی جائے گی۔
 


Share: